تمباکو خریدنے والی کمپنیوں نے فصل کی خریداری سے منہ موڑ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)تمباکو خریدنے والی کمپنیوں نے 2026 کی فصل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کی وجہ سے مقامی کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے، جب کہ کمپنیوں نے اضافی پیداوار سے اربوں روپے کا منافع کمایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تمباکو خریدنے والی کمپنیوں نے 2026 کی فصل کم مقدار میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اپنی خریداری میں 1 کروڑ 31 لاکھ 83 ہزار کلو کی کمی کردی ہے، یہ مسلسل چوتھا سال ہے کہ خرید کم کی جارہی ہے اور اس فیصلے سے مقامی کسانوں کو بڑا مالی نقصان ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی پاکستانی اور غیر ملکی کمپنیاں تو تمباکو زیادہ مقدار میں سنبھال کر رکھ سکتی ہیں، مگر غریب کسانوں کے پاس نہ پیسے ہوتے ہیں اور نہ ہی گودام اس وجہ سے وہ ورجینیا اور وائٹ پٹا جیسے تمباکو کو زیادہ دیر تک نہیں رکھ سکتے اور مجبورا فورا بیچ دیتے ہیں، جس سے انہیں مارکیٹ کے اتار چڑھا کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے