اہم امور پر مشترکہ مفادات اور خیالات ہیں، کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے
اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے:چینی کاروباری وفد سے گفتگو
کراچی(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے پا کستان اور چین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، دونوں ممالک کے مابین کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے،چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس میں چین کے کاروباری وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، چین کے کونسل جنرل نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔