یورپ میں گرمی کی پانچویں لہر، برطانیہ میں ہیٹ ویو کے خطرات بڑھ گئے

یورپ میں گرمی کی پانچویں لہر، برطانیہ میں ہیٹ ویو کے خطرات بڑھ گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یورپ میں جاری شدید گرمی کی پانچویں لہر سے برطانیہ میں حالات مزید نازک ہو گئے ہیں۔

 لندن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اور وسطی انگلینڈ کے شیفیلڈ سمیت کئی علاقوں کے لیے امبر ہیٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔شدید گرمی کے سبب صحت، توانائی کے نظام اور جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کم بارش اور شدید گرمی کے سبب برطانیہ میں خشک سالی کی صورتحال بھی مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی بحران براہ راست شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو متاثر کر رہا ہے، جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔