برطانیہ میں ہیٹ ویو کا تیسرا اسپیل شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں رواں ہفتے درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسمیاتی اداروں کے مطابق جنوبی اور مشرقی انگلینڈ شدید گرمی کی لہر سے زیادہ متاثر ہوں گے، جس کے باعث صحتِ عامہ پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے مڈلینڈز، ایسٹرن اور سدرن انگلینڈ کے لیے 8 سے 21 جولائی تک ایمبر ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ شمالی انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں ییلو وارننگ نافذ کر دی گئی ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث بزرگ افراد، بچوں اور پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔