روی کشن کے وائرل میمز سے پریشان، اہلیہ نے اداکار کو گھر میں بند کرنے کی دھمکی دے دی

روی کشن کے وائرل میمز سے پریشان، اہلیہ نے اداکار کو گھر میں بند کرنے کی دھمکی دے دی

بالی ووڈ اداکار اور بھارتی سیاستدان روی کشن نے سوشل میڈیا پر اپنی مسلسل وائرل ہونے والی شہرت پر اپنی اہلیہ پریتی شکلا کا دلچسپ ردعمل شیئر کیا ہے۔

 روی کشن حال ہی میں سوشل میڈیا کی میمز کی دنیا میں کافی مقبول ہو رہے ہیں، جہاں ان کے انٹرویوز، پوڈکاسٹس اور مختلف تقریبات کے کلپس کو دلچسپ انداز میں ایڈیٹ کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں روی کشن نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے مذاق میں انہیں خبردار کیا کہ اگر وہ کچھ دن خاموش نہیں رہے، تو گھر میں بند کر دیں گے، اس لیے انہوں نے کچھ عرصہ کے لیے خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ نے بچوں سے بھی مذاقاً کہا کہ والد کو کمرے میں بند کر دو تاکہ وہ باہر نہ جائیں اور پھر سے وائرل نہ ہوں۔

روی کشن کا کہنا ہے کہ انہیں خود بھی بعض اوقات سمجھ نہیں آتا کہ ان کی کون سی بات کیوں وائرل ہوتی ہے، لیکن وہ اس مقبولیت کو مثبت انداز میں لے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی میمز کی مقبولیت کا کریڈٹ خاص طور پر جین زی کو دیا اور اسے نوجوانوں کی محبت قرار دیا۔واضح رہے کہ روی کشن جلد ہی اپنی نئی فلم ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ میں نظر آئیں گے، جو 4 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔