اداکار سلیم شیخ کے گھر شادی کی خوشیاں، بیٹی سلینا شیخ کے مایوں اور سنگیت کی تصاویر وائرل

اداکار سلیم شیخ کے گھر شادی کی خوشیاں، بیٹی سلینا شیخ کے مایوں اور سنگیت کی تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم شیخ کے گھر شادی کی خوشیوں کا آغاز ہوگیا۔

 ان کی دوسری بیٹی سلینا شیخ کے مایوں اور سنگیت کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔سلینا شیخ کی مایوں کی تقریب روایتی رنگوں اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے مہندی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے ہونے والے شوہر سفید شلوار قمیض میں نظر آئے۔ اس موقع پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے روایتی انداز میں ابٹن کی رسم ادا کی اور شادی کی خوشیوں کو یادگار بنایا۔سنگیت کی تقریب میں سلینا شیخ کا انداز بھی خاص توجہ کا مرکز رہا۔ انہوں نے سنہری رنگ کی دلکش ساڑھی کے ساتھ ہم آہنگ زیورات کا انتخاب کیا، جس میں وہ خوبصورت دکھائی دیں۔ تقریب میں سلیم شیخ سمیت تمام اہل خانہ نے بھرپور شرکت کی اور خوشیوں کے اس موقع کو خوب انجوائے کیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں شادی کی تقریبات کے روایتی رنگ، اہل خانہ کی خوشیاں اور دلہن کے دلکش ملبوسات مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بھی سلینا شیخ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔