میر رضا علی قتل کیس میں پیشرفت، پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

میر رضا علی قتل کیس میں پیشرفت، پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

کراچی: سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں میر رضا علی قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 پولیس نے مقدمے میں ترمیم کے بعد ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے، جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔پولیس کے مطابق، 8 اگست کی میڈیکل رپورٹ میں میر رضا کو قتل کیے جانے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جس کے بعد مقدمے میں قتل اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مجسٹریٹ کی نگرانی میں میر رضا کی قبر کشائی بھی کی گئی، جس کے بعد مقدمے میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق، 28 جولائی کی رات میر رضا اپنی دکان "وافل لکس" سے گھر واپس آیا تھا۔ انہوں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ پی ایچ ای سی ایس میں واقع دوسرے گھر سے آ رہا ہے۔ رات 4 بجے کے قریب میر رضا اپنے دوسرے گھر گیا تھا، اور کافی دیر بعد اہلخانہ نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا موبائل بند پایا گیا۔ اس واقعے کے بعد اہلخانہ نے ابتدائی طور پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس کے مطابق، مقدمے کی تفتیش کے لیے ایک نئی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔