میر رضا قتل کیس: جامعہ کراچی کی فرانزک رپورٹ میں اہم انکشافات

میر رضا قتل کیس: جامعہ کراچی کی فرانزک رپورٹ میں اہم انکشافات

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 جامعہ کراچی میں قائم آئی سی سی بی ایس کی کیمیکل لیبارٹری سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، میر رضا کے خون میں بے ہوش کردینے والی دوا کے اثرات پائے گئے ہیں، اور اس کی شرٹ کے مختلف حصوں میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ (تیزاب) بھی ملا ہے۔فرانزک تجزیے کے مطابق، میر رضا کی شرٹ کا پہلا تجزیہ گن شاٹ ریزیڈیو کے حوالے سے کیا گیا، جس میں شرٹ کے اگلے حصے میں پچھلے حصے کے مقابلے میں زیادہ گن شاٹ ریزیڈیو پایا گیا۔ گولی کے جسم سے نکلنے کا سوراخ اس کے مقابلے میں تقریباً 6 گنا بڑا تھا، اور جہاں گولی لگی، وہاں گن شاٹ کی مقدار زیادہ تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی ڈپارٹمنٹ نے بھی فرانزک رپورٹ تیار کی ہے، اور والدین اور لاش کے ڈی این اے کی رپورٹس بھی آج تک موصول ہونے کا امکان ہے۔یہ تحقیقات کیس کے حقیقی حقائق جاننے کے لیے جاری ہیں۔