نیویارک(خصوصی رپورٹ )پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، سلامتی کونسل کو فوری اقدام کرنا ہوگا۔عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد قبضے کو مستحکم کرنا ہے