عمان (آئی این پی )اردن نے کہا ہے اس نے اتوار کے روز اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے ساتھ اپنی سرحدی گزرگاہ کو جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا ہے، تین دن قبل ایک حملے میں 2 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے پر اس گزرگاہ کو بند کیا گیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گزرگاہ اتوار کو صرف مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے، جبکہ مال بردار ٹرکوں کی آمد و رفت تاحکمِ ثانی معطل رہے گی