جیل سے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ،اکبر ایس بابر نے تصدیق کردی لاہور میں پی ٹی آئی فاونڈرز کنونشن کی تیاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک اہم دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک شخص کے ذریعے اکبر ایس بابر تک پیغام پہنچایا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان نے پیغام میں اکبر ایس بابر سے کہا ہے کہ جب وہ جیل سے رہا ہوں گے تو وہ براہِ راست ان کے گھر جائیں گے کیوں کہ انہیں اب اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ ماضی میں انہوں نے اپنے بعض پرانے ساتھیوں کی بات نہیں مانی، جس کے باعث سیاسی طور پر کئی معاملات پیچیدہ ہوئے۔دعوے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر یہ پیغام اس پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے قیام اور اس کے ابتدائی دور سے وابستہ بعض پرانے ساتھیوں کے ساتھ ان کے اختلافات رہے ہیں لیکن عمران خان اب چاہتے ہیں اکبر ایس بابر ان کے پرانے ساتھیوں اور دیگر افراد کو دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں۔اکبر ایس بابر کی جانب سے بھی اس سلسلے میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور آئندہ ماہ لاہور میں ایک کنونشن منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اسی تناظر میں اگلے مہینے لاہور میں پی ٹی آئی فاونڈرز کا کنونشن ہونے والا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے جیل سے اپنے سابق دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کو اہم پیغام بھیجے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، اس معاملے پراکبر ایس بابر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ پیغام عمران خان کے ایک دیرینہ باہمی دوست کے ذریعے پہنچایا گیا جو خود بھی جیل میں ہیں۔ گفتگو میں پیغام ملنے کے حوالے سے اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے اپنے اس پیغام میں کہا کہ جب وہ جیل سے رہا ہوں گے تو سب سے پہلے اکبر ایس بابر کے گھر جائیں گے، اس کے علاوہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے ابتدائی دور سے وابستہ ارکان، ناراض رہنما ئوں اور کارکنوں کو دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے