بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیا جنید اکبر خان

وہ کون سے ذرائع ہیں جو یہ باتیں باہر نکال لیتے ہیں‘میرا خیال ہے اداروں اور حکومت پر پریشر ہے اور یہ وقت حاصل کرنے کیلئے اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں:میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیئے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے  وہ کون سے ذرائع ہیں جو یہ باتیں باہر نکال لیتے ہیں،میرا خیال ہے اداروں اور حکومت پر پریشر ہے اور یہ وقت حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے پراپیگنڈے،باتیں کر رہے ہیں۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے  جنید اکبر خان نے کہا کہ اس میٹنگ میں بیرسٹر سیف، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور بانی پی ٹی آئی تھے۔میرا خیال ہے اداروں اور حکومت پر پریشر ہے اور یہ وقت حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے پراپیگنڈے،باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے ہیں،اگر کوئی بامقصد بات ہو،آئین کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور شفاف الیکشن کی تو بالکل ہم بات کریں گے۔