پولیس حملہ کیس: فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

پولیس حملہ کیس: فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ہے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کی عدالت میں سماعت کے دوران، صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو جیل سے پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملے میں ملوث ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق، ملزمہ کے قبضے سے پیٹرول بم بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس نے ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی، جس پر عدالت نے 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ مقدمے کا چالان جلد از جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ ریس کورس میں نمبر 410/23 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر گئی تھی، جہاں مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا۔