پاکستان عالمی سطح پر مؤثر سفارتکاری کیلئے پْرعزم ہے:اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن)  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتکاری سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی تعاون کے فروغ اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتکاری کے لیے پْرعزم ہے۔ انہوں نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کے قومی مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں