مخصوص نشستوں کے بعد مسلم لیگ ن کی نشستوں کی تعداد 30 ہو جائے گی:وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے آزاد کشمیر میں انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہوچکے ہیں، انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا تیسرے مرحلے کے اختتام پر مسلم لیگ (ن) 24 نشستیں حاصل کر چکی ہے، فارمولے کے تحت 3 خواتین اور 3 دیگر مخصوص نشستیں بھی ن لیگ کو ملیں گی۔، مخصوص نشستوں کے بعد مسلم لیگ ن کی کل نشستوں کی تعداد 30 ہو جائے گی۔ اگلے ہفتے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا، اسمبلی اجلاس میں اراکین کا حلف اور مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا