اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش کی وجہ سکیورٹی خدشات کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں صارفین کے نیٹ پیکجز محفوظ اور اگلے ماہ پر منتقل ہوجائیں گے۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں توجہ دلا نوٹس پر جواب دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سکیورٹی خدشات کے باعث کی جاتی ہے، کسی کو شوق نہیں کہ سروسز کو معطل کریں۔