صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 13 ارب 47 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 13 ارب 47 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 18 ویں اجلاس میں مجموعی طور پر 13 ارب 47 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی فنڈز کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، جبکہ سیکرٹری پی این ڈی بورڈ رفاقت علی اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک تھے۔

منظور شدہ فنڈز میں اہم اسکیمیں شامل ہیں:

ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ٹیکسلا کے تحفظ اور بحالی کے لیے 4 ارب 19 کروڑ روپے۔
قلعہ روہتاس کے تحفظ، بحالی اور انتظام کے لیے 2 ارب 83 کروڑ روپے۔
ہرن مینار، شیخوپورہ کے تحفظ اور بحالی کے لیے 1 ارب 82 کروڑ روپے۔
ہڑپہ، ساہیوال کے تحفظ اور بحالی کے لیے 1 ارب 72 کروڑ روپے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اسکیم کو منظوری کے بعد سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجنے کی اجازت دی گئی، اور بزنس انکیوبیشن سینٹرز فیز ون کے قیام کے لیے پوزیشن پیپر کی بھی منظوری دی گئی۔