ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب بھر میں دریاؤں کے حفاظتی بندوں کی مرمت اور بحالی کے لیے محکمہ آبپاشی پنجاب نے حکومت سے 2 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے۔
فنڈز کی ڈیمانڈ اور منصوبے:
محکمہ آبپاشی نے 225 ملین مکعب فٹ موٹی کی کٹائی کے لیے 16 اسکیمیں تجویز کی ہیں۔چٹھہ بند میں بلند سطح تک بندوں کی بحالی کے لیے 28 کروڑ روپے درکار ہیں۔شاہدرہ فلڈ بند کی مرمت کے لیے بھی فوری فنڈز طلب کیے گئے ہیں۔
موجودہ صورتحال:
لاہور میں دریائے راوی شاہدرہ پر پانی کی سطح میں کمی کے باوجود حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔دریائے راوی کے لاہور سیکشن میں پانی کی آمد 12,984 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
نشیبی علاقے الرٹ پر ہیں اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
حکام کا موقف:
محکمہ آبپاشی کے ترجمان نے کہا:"دریائے راوی کے کنارے کچے کے علاقوں میں فوری حفاظتی بند بنانے کی ضرورت ہے۔ اگر شاہدرہ بند کی مرمت میں تاخیر ہوئی تو شاہدرہ کے اطراف آبادی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔"