آئی پی ایل میں تازہ تنازع، راجستھان رائلز اور سوریاونشی کی مشکلات میں اضافہ

آئی پی ایل میں تازہ تنازع، راجستھان رائلز اور سوریاونشی کی مشکلات میں اضافہ

انڈین پریمیئر لیگ (انڈین پریمیئر لیگ) ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئی ہے، اور اس بار معاملہ ایک کم عمر کھلاڑی سے متعلق ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کو راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلانے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ راجستھان رائلز پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ کم عمر کھلاڑی کو پروفیشنل لیگ میں شامل کرنا “چائلڈ لیبر” کے زمرے میں آ سکتا ہے۔اس معاملے پر ایک سماجی کارکن سی ایم شیوکمار نائک نے فرنچائز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی بھی دی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اتنی کم عمر میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنا قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب ویبھو سوریاونشی پہلے بھی خبروں میں رہے ہیں، کبھی غیر پیشہ ورانہ رویے کے الزامات کی وجہ سے اور کبھی ان کے بارے میں افواہوں کی صورت میں، جن میں ان کے سامان میں “اے آئی چپ” جیسی غیر مصدقہ باتیں بھی شامل رہی ہیں۔

کرکٹ حلقوں میں اس معاملے پر رائے منقسم ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مواقع دینا ان کے ٹیلنٹ کے لیے ضروری ہے، جبکہ دوسرے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمر میں اتنے بڑے دباؤ والے ماحول سے انہیں بچانا زیادہ اہم ہے۔یہ تنازعہ اب کھیل، قانون اور بچوں کے حقوق کے درمیان ایک حساس بحث کی شکل اختیار کر چکا ہے۔