خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کو افسوسناک قرار دے دیا

 خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کو افسوسناک قرار دے دیا

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے اور قومی اسمبلی میں اس حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے باعث لاکھوں افراد بے روزگار ہو رہے ہیں اور ان کے خاندان متاثر ہو رہے ہیں، جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس معاملے پر دوبارہ توجہ دی جائے تاکہ ملازمین اور عوام کی مشکلات کم کی جا سکیں۔خاتون اول نے یاد دہانی کرائی کہ رواں ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے ان سے ملاقات کی تھی اور انہیں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا۔ آصفہ بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی حکومت اس اہم معاملے پر فوری اقدامات کرے۔