کراچی: خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بینظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (BIUT) شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا۔
خاتونِ اول نے صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ جدید سہولیات سے لیس روبوٹک سرجری، ڈائیلاسز سینٹر، ریڈیالوجی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا۔اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سینٹرل اسٹرلائزیشن سروسز ڈیپارٹمنٹ (CSSD) کا بھی افتتاح کیا، جس سے طبی سہولیات کی معیار اور دستیابی میں بہتری متوقع ہے۔دورے کے دوران انہوں نے صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مریضوں کے لیے بہتر سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا، اور ہسپتال انتظامیہ کو خدمات کے فروغ اور مریضوں کی دیکھ بھال میں اضافے کے لیے ہدایات دی۔