کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارنے والا سب انسپکٹر عدنان معطل

ڈی آئی جی فیصل کامران نے معطل کیا ، ایس پی ماڈل ٹاؤن انکوائری کریں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارنے والے سب انسپکٹر عدنان کو معطل کر دیا گیا ہے یاد رہے یہ واقعہ گزشتہ روز کرکٹ میچ کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران پیش آیا جب کانسٹیبل عرفان اور سب انسپکٹر عدنان کے درمیان جھگڑا ہوالبرٹی پولیس ناکے پر کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے دوران سب انسپکٹر عدنان نے غصے میں آ کر کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر عدنان کو معطل کر دیا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ واقعے کی تفصیلات سامنے آئیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔