نوجوان پا ئوں پھسلنے پر کنویں میں گرکر زخمی

اوکاڑہ ، حجرہ شاہ مقیم(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ شیر گڑھ روڈ پر واقع گا ئوں 25 ڈی میں نوجوان پا ئوں پھسلنے پر کنویں میں جاگرا کر زخمی ہوگیا۔ کنویں میں گرنے سے 25 سالہ اعظم علی کی ٹانگ اور ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور کنویں میں ہی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ڈرٹ ریسکیو ٹیموں نے سٹریچر ٹیکنیک کی مدد سے نوجوان کو بحفاظت کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔