کنویں ،راجباہ میں گرکر 2ہلاک

بیل گاڑی کنویں میں گرنے سے ثاقب، کسووال لنک راجباہ 12ایل میں بچہ ڈوب کرچل بسا
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) دومختلف واقعات میں کنویں اورراجباہ میں گرکربچیسمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 34 چودہ ایل میں بیل گاڑی بے قابو ہوکر کنویں میں جاگری ،جس کے نتیجے میں بیل گاڑی پر سوار ایک شخص موقع پردم توڑگیا، متوفی کی شناخت محمد ثاقب ولد مرتضیٰ جوئیہ کے نام سے ہوئی، جبکہ کسووال لنک راجباہ 12ایل میں کمسن بچہ ڈوب کر جان کی بازی ہارگیا۔