الطاف حسین کی طبیعت بگڑنے پر لندن کے ہسپتال میں داخل

الطاف حسین کی طبیعت بگڑنے پر لندن کے ہسپتال میں داخل

لندن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر ڈاکٹر سے فوری رجوع کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر ابتدائی معائنہ کیا، بعد ازاں مزید ٹیسٹ اور علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ ماہ بھی الطاف حسین شدید علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل رہے تھے، جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ اس سے قبل فروری 2021 میں وہ کووڈ-19 کا شکار ہونے کے بعد آئی سی یو میں بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔