بہادر آباد دھوراجی: کریڈٹ کارڈ کے بہانے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

بہادر آباد دھوراجی: کریڈٹ کارڈ کے بہانے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

ویب ڈیسک: بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک ملازمہ کے ساتھ کریڈٹ کارڈ کے بہانے جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہیں۔ ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلایا اور بعد میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ اس دوران واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔بیان کے مطابق 7 جولائی کو مہزور نامی شخص نے رابطہ کیا اور 10 اگست کو دھوراجی میں نجی اسپتال کے قریب اسے ایک مکان میں لے جایا گیا، جہاں پہلے سے ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اسے جوس پلایا گیا، جس کے بعد وہ نیم بے ہوش ہو گئی، اور پھر بیڈ پر باندھ کر متعدد افراد نے ایک گھنٹے تک زیادتی کی اور ویڈیوز بنائیں۔ ملزمان نے دھمکی دی کہ دوبارہ نہ آئی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی سیدھے جناح اسپتال پہنچی اور وہاں پولیس کو اطلاع دی۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ پولیس نے اسپتال میں متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔