سندھ کے ضلع سیہون میں کچی آبادی کی رہائشی 20 سالہ معذور لڑکی کو دو افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ لڑکی کو اس کے گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے جایا گیا، جہاں ملزمان نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے لڑکی کے چچا امجد علی لاشاری کی مدعیت میں تھانہ سہون میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ علی رضا چنیسر اور احمد علی ماچھی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ سات روز قبل پیش آیا تھا۔ جنسی زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے عبداللہ شاہ اسپتال سہون منتقل کیا گیا ہے تاکہ اس کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس واقعے کے بعد مقامی کمیونٹی اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی امید کی جا رہی ہے۔