وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے معرکہ حق میں دشمن کو شکست ہوئی اور قوم نہ صرف یوم آزادی بلکہ معرکہ حق کی فتح کا بھی جشن منا رہی ہے۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے عوام پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر اہم عمارتوں کے سامنے خوشیاں منا رہے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جشن آزادی اور فتح کا پیغام زندہ قوموں کی طاقت اور اتحاد کی علامت ہے۔ آج رات 12 بجے ملک بھر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا اور ملی نغمے، پریڈ اور صبح پرچم کشائی کی تقریبات بھی ہوں گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ تاریخی موقع پاکستان کے اتحاد، عزم اور حوصلے کی نمائندگی کرتا ہے، اور پوری قوم کو جشن آزادی و معرکہ حق کی فتح مبارک ہو۔