یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح—شکر پڑیاں میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش آج

یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح—شکر پڑیاں میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش آج

اسلام آباد: یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں آج دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں ملک بھر سے شہری شریک ہو کر معرکہ حق کی یاد کو تازہ کریں گے۔

نمائش صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دی جائے گی، جس میں افواجِ پاکستان کی جانب سے معرکہ حق میں استعمال ہونے والے جدید جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک، توپیں، راکٹ لانچر وہیکلز، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی سازوسامان شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ریڈار سسٹمز بھی نمائش کا حصہ ہوں گے جنہوں نے معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کیا۔تقریب میں پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کے شاندار مظاہرے پیش کیے جائیں گے، جبکہ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنوں پر شرکاء کے جذبۂ حب الوطنی کو جلا بخشیں گے۔نمائش کے دوران مختلف ثقافتی پروگرامز، سٹالز اور فوجی بینڈز کے پرفارمنس بھی شامل ہوں گے، تاکہ عوام کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔