رنگ پور میں دسویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ جویریہ نے نمبر کم آنے پر دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی۔
واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا، جس میں ایک کشتی کی مدد سے دریا میں تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، لڑکی کے جوتے اور بیگ بستی بلکانہ، کونا پرائمری سکول کے قریب دریائے چناب کے کنارے ملے، جس سے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ریسکیو ٹیمیں تقریباً 700 میٹر چوڑے اور 35 سے 40 فٹ گہرے مقام پر پانی کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے سرچ کر رہی ہیں۔ پولیس کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور تاحال تحقیقات جاری ہیں۔ اہل خانہ اور عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔