سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بُک اور ٹک ٹاک پر حالیہ دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پیسیفک بلیو میرین پارک میں ایک لائیو پرفارمنس کے دوران اورکا (کلر وہیل) نے اپنی ٹرینر جیسکا ریڈکلف کو جان سے مار دیا۔
ویڈیو میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہیل کو خون دکھا کر اُکسایا گیا، جس کے نتیجے میں اس نے ٹرینر پر حملہ کیا۔تاہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تمام دعوے جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔ مختلف عالمی میڈیا اداروں کی رپورٹنگ کے مطابق جیسکا ریڈکلف نامی کوئی وہیل ٹرینر موجود ہی نہیں، اور نہ ہی پیسیفک بلیو میرین پارک کا کوئی وجود ہے۔ وائرل ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تخلیق کی گئی فوٹیج ہے، جو حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتی۔
نتیجہ:
یہ ویڈیو اور اس سے جڑے تمام دعوے جعلی ہیں۔ نہ کوئی ٹرینر ہلاک ہوئی، نہ ایسا کوئی پارک موجود ہے، اور نہ ہی ویڈیو میں دکھایا گیا واقعہ حقیقی ہے۔