ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن اور پارلیمنٹ کے ارکان پر مبنی وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کے بیان پر ہنس رہے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا منظر حقیقی ہے لیکن اکتوبر 2019 کا فوٹیج ہے، جب وزیر اعظم نے سرکس کے چار ہاتھیوں کو بچانے کے حکومتی اقدام پر بات کی تھی۔حالیہ امریکی آڈیو صرف ویڈیو کے ساتھ ایڈٹ کی گئی، جس سے غلط تاثر پیدا ہوا۔وائرل ویڈیو کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ اعتراف کر چکا ہے کہ یہ طنز اور مزاح کے لیے بنایا گیا تھا۔یاد رہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا خودمختار علاقہ ہے، اور وزیر اعظم فریڈرکسن نے پہلے واضح کیا ہے کہ کسی ملک کو دوسرے ملک کے علاقے پر قبضے کا حق نہیں۔