گزشتہ جمعرات کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے آسمان پر شعلے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں کیں۔
تاہم سعودی حکومت نے اس واقعے کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح تقریباً 5 بج کر 40 منٹ پر ایک غیر قانونی ڈرون سعودی حدود میں داخل ہوا، جسے مار گرایا گیا۔حرمین الشریفین کے آفیشل پیج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں اس بات کی تصدیق کی، لیکن مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔واضح رہے کہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ میزائل یمن سے اسرائیل کی طرف بھیجا گیا تھا، تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ ڈرون سعودی حدود میں مار گرایا گیا تھا۔