پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنے کا اعلان مسترد، فلسطینی عوام کی بے دخلی ناقابل قبول قرار

پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنے کا اعلان مسترد، فلسطینی عوام کی بے دخلی ناقابل قبول قرار

پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی کسی بھی بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے۔

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے اس اعلان کی شدید مذمت کی۔عثمان جدون نے کہا کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو جبراً منتقل کر کے صومالی لینڈ بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے حل کیا جائے۔عثمان جدون نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ صومالی حکومت ملکی استحکام کے اقدامات کر رہی ہے، لیکن اسرائیل کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور پاکستان صومالی لینڈ کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے تمام مسلم ممالک نے شدید مسترد اور تشویش کے ساتھ دیکھا ہے۔