پاکستان میں کاروباری اعتماد میں اضافہ، گیلپ سروے میں معیشت کی تیز ترین بحالی کی تصدیق

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں اضافہ، گیلپ سروے میں معیشت کی تیز ترین بحالی کی تصدیق

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ اور حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، جب کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کاوشیں ملکی ترقی اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

گیلپ سروے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سروے میں 61 فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو "اچھی" یا "انتہائی اچھی" قرار دیا، جب کہ اتنے ہی فیصد افراد نے مستقبل میں حالات مزید بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی۔رشوت کی شکایات میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جو پچھلی سہ ماہی میں 34 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گئیں۔ سروے کے مطابق معاشی انتظامات کی منظوری کی شرح تقریباً دوگنی ہو گئی، اور 46 فیصد افراد نے موجودہ حکومت کو پچھلی سے بہتر قرار دیا۔توانائی کے شعبے میں بھی بہتری دیکھی گئی، 2023 اور 2024 کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی۔ رپورٹ میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کی معاشی استحکام کی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا گیا۔