وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنے کو پاکستانی معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے اس تاریخی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کی تعریف کی۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین پرفارمنگ مارکیٹ بن چکی ہے، جس کا کریڈٹ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے سیاسی نعرے نہیں بلکہ مؤثر پالیسیوں کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں کامیابی حاصل کی، جس کی بدولت پاکستان نے استحکام اور ترقی کی راہ اختیار کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی کامیاب کارکردگی اور تاریخی کامیابیاں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں حاصل ہوئیں، جو ملک کے روشن مستقبل کی علامت ہیں۔