عید کے قریب گوشت کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر 526 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

عید کے قریب گوشت کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر 526 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

شہر میں عید کے قریب برائلر مافیا گوشت کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 526 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ رواں ہفتے اب تک اس میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے۔مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر جا رہی ہیں۔ شہر میں مٹن 3,200 سے 3,500 روپے فی کلو اور بیف 1,200 سے 1,400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جس سے عام آدمی کی خریداری متاثر ہو رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پریشانی کا سبب بن رہی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی واضح اقدام نہیں کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ اور گراں فروشی کے اس رجحان سے عوام کے لیے ضروری اشیاء کی دستیابی اور خریداری متاثر ہو سکتی ہے، اور فوری مانیٹرنگ اور قیمتوں پر قابو پانے کے اقدامات کی ضرورت ہے۔