ملیر گیریژن کراچی میں معرکہ حق کی یاد میں ایک اہم دفاعی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام میں ملکی دفاع کے حوالے سے آگاہی اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس نمائش میں افواج پاکستان کے زیر استعمال جدید دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار عوامی مشاہدے کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔نمائش میں شہریوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں سمیت سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے استعمال میں آنے والے جدید ہتھیاروں اور ساز و سامان میں خاص دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے اس موقع پر پاک فوج کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور ملکی دفاع کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ نمائش ملک کی تاریخ کا روشن باب ہے اور اس سے قوم کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ شہریوں نے اس موقع پر پاک فوج کے جذبہ حب الوطنی اور دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسا پروگرام ملکی سلامتی اور اتحاد کے لیے اہم ہے۔
اس نمائش کے ذریعے عوام میں قومی فخر اور دفاعی تیاریاں مزید مضبوط بنانے کا پیغام گیا ہے، جو ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔