سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعمال میں پاکستانی فوج کی مہارت کے معترف
رپورٹس کے مطابق، سابق بھارتی جنرل لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے پاکستان کی مسلح افواج کے چینی جنگی سازوسامان کے استعمال کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین سے بھی زیادہ بہتر طریقے سے چینی جنگی ساز و سامان کو استعمال کیا، جس سے پاک فوج کی جنگی مہارت کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے۔شنکر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر مجھے کسی سے لڑنا ہو تو میں پاکستان سے لڑنا پسند کروں گا، نہ کہ چین سے، کیونکہ پاکستانی فوج نے چینی سازوسامان کو استعمال کرنے میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دفاعی ماہرین اور بھارتی جنرلز بھی پاکستان کے اس آپریشن کی تعریف کر رہے ہیں جس میں چینی سازوسامان کا کامیابی سے استعمال کیا گیا۔ اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ آپریشن "بُنیان مرصوص" میں پاک فوج کی مہارت نے عالمی سطح پر سراہا گیا۔