’’پاکستان آئیڈل 2025‘‘ کی میزبانی شفاعت علی کے سپرد، مداحوں کا تجسس ختم

’’پاکستان آئیڈل 2025‘‘ کی میزبانی شفاعت علی کے سپرد، مداحوں کا تجسس ختم

ویب ڈیسک: پاکستان آئیڈل 2025 میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے امیدواروں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر مداح بےتابی سے اس راز کے افشا ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اس سال شو کی میزبانی کون کرے گا۔

اس حوالے سے تصدیق ہو گئی ہے کہ معروف اداکار، کامیڈین اور میزبان شفاعت علی رواں سال پاکستان آئیڈل 2025 کے میزبان ہوں گے۔ شفاعت علی اپنی شاندار آواز، جاندار انداز اور مختلف شخصیات کی کامیاب پیروڈی کرنے کی صلاحیت کے باعث شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔پروگرام کے ججز کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، جن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان، موسیقار و گلوکار بلال مقصود، اداکار و گلوکار فواد خان اور معروف گلوکارہ زیب بنگش شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان آئیڈل 2025 کے لیے ملک بھر سے نوجوان بڑی تعداد میں ڈیجیٹل آڈیشنز بھیج رہے ہیں، اور شائقین اس شو کے آغاز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔