پاکستانی صحافی سے ملاقات پر بھارتی گلوکار کو انڈین آئیڈل سے نکالنے کا مطالبہ

پاکستانی صحافی سے ملاقات پر بھارتی گلوکار کو انڈین آئیڈل سے نکالنے کا مطالبہ

بھارتی گلوکار اور میوزک کمپوزر وشال دادلانی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے باعث شدید تنازعے کا شکار ہو گئے ہیں۔

 ویڈیو میں انہیں لندن میں پاکستانی صحافی صفینہ خان کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے دیکھا گیا، جو فوری طور پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کئی نے انڈین آئیڈل جیسے گلوکاری کے ریئلٹی شوز سے ان کے برخاست ہونے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مختلف صارفین نے بائیکاٹ مہم بھی شروع کر دی، جس میں ناظرین کو پروگرام دیکھنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی۔سوشل میڈیا پر تبصروں میں بعض صارفین نے وشال دادلانی کے رویے کو قابل اعتراض قرار دیا، جبکہ کچھ نے صحافی کے بارے میں متنازع دعوے بھی سامنے لائے، جس سے ویڈیو اور زیادہ زیر بحث آئی۔اس معاملے پر ابھی تک وشال دادلانی کی جانب سے کوئی تفصیلی وضاحت سامنے نہیں آئی، اور اس وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ جاری ہے۔یہ واقعہ دونوں ممالک کے صارفین کے درمیان میڈیا اور فنکارانہ تعلقات کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دے چکا ہے۔