غازی آباد پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی،مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر)غازی آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون سے بالیاں کھینچ کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی غازی آباد پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ملزم کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔پولیس کے مطابق ملزم کو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خاتون کے کانوں سے بالیاں کھینچ کر فرار ہو جاتا ہے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق متاثرہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ملزم کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔