لاہور(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا ہے اکتوبر کے پہلے ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اچھی بارش متوقع ہے۔ ایک انٹرویو میں عرفان ورک نے کہا کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی جبکہ بلند پہاڑی سلسلوں میں برفباری کا بھی امکان ہے، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں رواں سال مون سون سیزن اختتام پذیر ہوگیا ، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں