بی ایل اے اور مجید بریگیڈ دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں:دفترخارجہ

امریکہ کی جانب سے   بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں
 پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط موقف رکھتا   اور  ثابت قدم ہے:ترجمان کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے امریکی حکومت کے بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔دفتر خارجہ  سے جاری کے مطابق ترجمان  دفتر خاررجہ نے کہا ہے کہ  پاکستان نے مجید بریگیڈ کو یکم جولائی 2024 سے پہلے ہی دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا تھا، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، جن میں جعفر ایکسپریس حملہ اور خضدار بس حملہ شامل ہیں، جن میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط موقف رکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم ہے اور اپنی قربانیوں کے باعث نہ صرف ملک بلکہ خطے کی سلامتی اور عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں