پارلیمانی سیاست میں مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ممکن ہے
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں: ایاز صادق
اسلام آباد(آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی دعوت دیدی۔ سپیکرنے یہ پیشکش پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اسد قیصرکے اپوزیشن ارکان کے استحقاق سے متعلق بات پر ریمارکس میں کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی روایات، آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط سب کے سامنے ہیں، انہی روایات کی پاسداری ہی جمہوری نظام کے استحکام کی ضمانت ہے۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی گرفتاری کے بعد بھی پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوئے، پارلیمانی سیاست میں مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ممکن ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، گرینڈ جرگہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بڑھ کر کوئی نہیں ہوسکتا