اسپین نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے، جس کے بعد سفارتی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
چند روز قبل اسپین نے ایران میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا، تاہم اب حکومت نے صورتحال میں بہتری کے بعد سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپین کے وزیرِ خارجہ جوز مانوئل الباریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تہران میں تعینات سفیر کو واپس جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق اسپین خطے میں امن کے قیام اور سفارتی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کئی ممالک نے تہران میں اپنے سفارتی عملے کو عارضی طور پر واپس بلا لیا تھا، تاہم اب بعض ممالک بتدریج اپنی سفارتی سرگرمیاں بحال کر رہے ہیں۔