اسپین نے تہران میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسپین کے وزیرِ خارجہ جوز مانوئل الباریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں اپنے سفیر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واپس جائیں اور سفارت خانہ دوبارہ فعال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپین خطے میں امن کے لیے ہر ممکن طریقے سے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی دارالحکومت میں امریکی اور اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے بعد اسپین نے پہلے اپنا سفارت خانہ بند کر کے عملے کو واپس بلا لیا تھا، لیکن اب صورتحال کے پیش نظر دوبارہ اسے فعال کیا جا رہا ہے۔