تہران کے اہم ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے گئے: ایران کا اعلان

تہران کے اہم ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے گئے: ایران کا اعلان

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران بند کیے گئے دارالحکومت تہران کے اہم ہوائی اڈے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے مہرآباد ایئرپورٹ اور امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بحال کر دیا ہے۔ یہ دونوں ہوائی اڈے سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کیے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق ایران سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کو بھی مرحلہ وار کھولنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ فضائی آپریشنز بتدریج معمول پر آ سکیں۔

جن شہروں کے ایئرپورٹس دوبارہ فعال کیے جا رہے ہیں ان میں یزد، راشت، شیراز، آبادان، کرمانشاہ، ارومیہ اور گرگان شامل ہیں۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اندرون و بیرون ملک پروازوں کی بحالی اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشنز مرحلہ وار مکمل طور پر معمول پر لائے جائیں گے۔