کراچی کے علاقے تین ہٹی بلوچ پاڑا کے قریب ایک بزرگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، تیز بہاؤ کے باعث خاتون بہتی ہوئی لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پہنچ گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مددگار ون فائیو اور پولیس نے خاتون کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 55 سالہ خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے خاتون کو تھانے منتقل کر دیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔