معمولی جھگڑے پر خاوند نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، خاتون شدید زخمی

معمولی جھگڑے پر خاوند نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، خاتون شدید زخمی

تھانہ کرپا کی حدود میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں خاوند نے معمولی تلخ کلامی پر لڑائی کے دوران اپنی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوئی اور فوری طور پر اسپتال منتقل کر دی گئی۔متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں خاوند وحید ستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق وحید ستی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ بیٹی جل گئی ہے، جبکہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ خاوند نے مار پیٹ کے بعد پیٹرول ڈال کر آگ لگائی۔خاتون کی شادی تقریباً 10 سال قبل وحید ستی سے ہوئی تھی، اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔